۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مسعود پزشکیان

حوزہ / ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے سربراہ سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران کہا: امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے صہیونی حکومت مزید گستاخ ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے سربراہ چارلش مشل سے ٹیلفونک رابطہ کرتے ہوئے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا: امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے صہیونی حکومت مزید گستاخ ہو گئی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر باہمی تعلقات اور صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی وجہ سے خطے میں پیدا ہونے بحران پر بھی گفتگو کی۔

ایرانی صدر نے کہا: ایران ہمیشہ سے خطے اور عالمی سطح پر امن اور صلح کا خواہاں رہا ہے۔ اسی لئے ہم نے ہمیشہ امن اور استحکام کے لئے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا: صہیونی حکومت کی وجہ سے خطے کا امن اور استحکام مسلسل خطرے میں ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک کو دوغلی پالیسی ترک کرنا ہو گا کیونکہ اسی پالیسی کی وجہ سے صہیونی حکومت کو مجرمانہ حملوں کا حوصلہ مل رہا ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا: اگر فریقین اپنے وعدوں پر عمل کریں تو ایران اور یورپ کے درمیان جوہری معاملات پر مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی کونسل کے سربراہ نے اپنی گفتگو کے دوران امید ظاہر کی کہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان باہمی مفادات پر مشتمل تعلقات دوبارہ شروع ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .